موجودہ وقت میں عوام کی سب سے بڑی ضرورت پانی ہے ،پانی کے بغیر زندگی ناممکن ہے ،چیئرمین قائمہ کمیٹی

واسا کوکئی مسائل کا سامنا ہے ،کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی کو واسا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل کرنے سے واسا کے کئی مسائل حل ہو نگے،نصیب اللہ مری ، نصراللہ زیرے ودیگر کا خطا ب

منگل 22 اکتوبر 2019 17:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) مجلس قائمہ کمیٹی برائے پبلک ہیلتھ انجینئررنگ اینڈ واسا کا اجلاس چیئرمین کمیٹی مولوی نور اللہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے اراکین ثناء اللہ بلوچ ، نصیب اللہ مری ، نصراللہ زیرے، مبین خان خلجی متعلقہ محکموں کے سیکریٹری، ایم ڈی واسا اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ موجودہ وقت میں عوام کی سب سے بڑی ضرورت پانی ہے اور پانی کے بغیر زندگی ناممکن ہے انہوں نے مزید کہا کہ پانی کے سسٹم کو ایک ہی وقت 4 مختلف ادارے چلا رہے ہیں واسا، پی ایچ ای اور ایرئگیشن اپنے کاموں کی نوعیت کو سمجھ کر عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں ممبران کمیٹی نے کہا کہ کوئٹہ کی سطح پر پانی کے تمام معملات واسا کے پاس ہی ہونے چائیے افسوس ہوتا ہے کہ پورے واسا کو ایک میجسٹریٹ چلا رہا ہے ممبران کمیٹی نے مزید کہا کہ واسا کو کئی مسائل کا سامنا ہے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی کو واسا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل کرنے سے واسا کے کئی مسائل حل ہو نگے، ممبران نے کہا کہ واسا کے ایکٹ میں ترمیم کی ضرورت ہی, ممبران کمیٹی نے اظہار برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹینکر مافیا کے ساتھ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ریٹس پر معائدہ کر کے متعلقہ سیکرٹری کو بائی پاس کر کیغیر قانونی عمل کیا ہے،آخر میں چیئرمین قائمہ کمیٹی نے محکموں کو درپیش مسائل حل کرانے کی یقینی دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں