تشنج سے بچائو ، صوبہ میں 28لاکھ سے زائد خواتین کی ویکسی نیشن کی جائیگی ، وزیر صحت میر نصیب اللہ

منگل 12 نومبر 2019 00:13

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2019ء) صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ تشنج سے بچائو کی مہم کے دوران صوبے بھر میں 28لاکھ سے زائد خواتین کی ویکسی نیشن کی جائیگی یہ بات انہو ںنے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہی۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت صوبے بھر میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔

جس کیلئے شعبہ طب میں اصلاحات کی جا رہی ہیں۔محکمہ صحت ایمر جنسی نوعیت کا ہے ہماری پوری کوشش ہے کہ عوام کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات میسر ہوں اس جانب پیشرفت کرتے ہوئے کینسراور دل کے ہسپتال بھی تعمیر کئے جا رہے ہیں جبکہ وقتا‘‘ فوقتا‘‘ مختلف خطرناک بیماریوں پر قابو پانے کیلئے خصوصی مہم شروع کی جاتی ہے۔تشنج خطرناک مرض ہییہ بیکٹیریا کے ذریعہ پیدا ہونے والی اعصابی نظام کی ایک بیماری ہے جسے کلاسٹریڈیم کزازی کہا جاتا ہے جو کہ ماحول میں وسیع پیمانے پر موجود ہے۔

(جاری ہے)

یہ بیکٹیریم دو ایکسو ٹاکسنز پیدا کرتا ہے، جن میں سے ایک (ٹیٹینو اسپیسمن) ایک نیورو ٹاکسن ہے جو تشنج کی علامات کا باعث بنتا ہے۔ بیکٹیریا آکسیجن کی عدم موجودگی میں اس نیورو ٹاکسن کو پیدا کرتا ہے جیسے کہ جراثیم سے پاک آلہ سے کٹے ہونے پر، گندے زخموں اور نال (امبیلیکل کورڈ) میں۔ تشنج جیسے خطرناک مرض سے بچائو کیلئے 11نومبر سی16نومبر تک خصوصی مہم شروع کی جا رہی ہے جس میں حاملہ خواتین اور نوزائیدہ بچوں کو ٹیکے لگائے جائیں گے۔نوجوان لڑکیاں اور خواتین جن کی عمریں15سی49سال کے درمیان ہیں وہ اپنے نزدیکی مرکز صحت جا کر مفت میں ٹیکے لگائیں۔صوبائی حکومت آئندہ بھی خطرناک امراض سے بچائو کیلئے اقدامات کرتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں