ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس قلات رینج خضدار آغا محمد یوسف کا ایگل پولیس اسکواڈ خضدار کا باقاعدہ افتتاح

جمعہ 15 نومبر 2019 00:03

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس قلات رینج خضدار آغا محمد یوسف نے ایگل پولیس اسکواڈ خضدار کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ، ایگل فورس اسٹریٹ کرائم ،منشیات ،ناجائز اسلحہ کی روک تھام کے لئے تشکیل دی گئی ہے جو عوام کے لئے مددگار ہو گا۔ ڈی آئی جی آغا محمد یوسف اور ایس ایس پی خضدار سید گل خان آفریدی کی مشترکہ پریس بریفنگ، اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی خضدار عبدالغفور کرد ،ایس ایچ او سٹی عطاء اللہ جاموٹ ،ایس ایچ او صدر گل حسن پندرانی سمیت دیگر پولیس آفسران بھی موجود تھے ۔

ڈی آئی جی قلات رینج آغا محمد یوسف اور ایس ایس پی سید گل خان آفریدی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کافی کوششوں کے بعد ہم عوام کو یہ خوشخبری دے رہے ہیں کہ خضدار شہر میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لئے پولیس ایگل اسکواڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایگل اسکواڈ خضدار شہر میں اسٹریٹ کرائم ،منشیات ،غیر قانونی اسلحہ سمیت دیگر امور پر کام کرئے گی ابتدائی طور پر اس فورس میں بیس آفسران و جوان تعینات ہونگے جن کو مجموعی دس موٹر سائیکلیں اسلحہ و ضروری آلات فراہم کر دی گئی ہیں ایگل اسکواڈ کے حوالے سے خضدار سٹی اور صدر تھانوں کو مختلف بیٹس میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں چھ بیٹس سٹی تھانہ اور چار بیٹس صدر تھانہ میں تشکیل دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی قلات رینج نے بتایا کہ چونکہ اسٹریٹ کرائم کرنے والے مجرمان زیادہ تر موٹر سائیکلیں استعمال کرتے ہیں جبکہ عموعی طورپر پولیس گاڑیوں کا استعمال کرتی ہے جس سے ملزمان فائدہ اٹھاکر فرا ر ہو جاتے ہیں۔ اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے اور ملزمان کو فرار ہونے کا موقع نہ دینے کے خلاف ایگل فورس سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں اور یہ فورس کوئک رسپانس بھی دے گی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں