ملک میں ہمیشہ جمہوری عمل کی راہ میں رکاوٹیں پیداہونے سے ملکی اورقومی مسائل میں اضافہ اور ملک بحرانوں کی کیفیت سے دوچار ہورہی ہے،رہنما جمعیت علما ء اسلام نظریاتی تحصیل چمن

منگل 10 دسمبر 2019 00:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2019ء) جمعیت علما ء اسلام نظریاتی تحصیل چمن کے سینئر اراکین کے اجلاس سے جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی کنوینئرمولاناعبدالقادرلونی ‘حاجی محمد یسین اخونذادہ ودیگر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہمیشہ جمہوری عمل کی راہ میں رکاوٹیں پیداہونے سے ملکی اورقومی مسائل میں اضافہ اور ملک بحرانوں کی کیفیت سے دوچار ہورہی ہے اسٹیبلشمنٹ کے مداخلت سے اداروں کا وقار مجروح ہوا ہے مسائل سلجھانے کی بجائے الجانے کی طرف جا رہی ہیں ماضی کی کوتاہیوں اور غلطیوں سے سیکھنے کی بجائے ملک کے سیاسی جماعتیں انتشار وافراتفری پیداکئے جارہے ہیں بعض سیاسی جماعتیں اپنے ذاتی خواہشات کی تکمیل کے لیے غیر جمہوری انداز کواپنایا ہے انہوں نے کہاکہ جمعیت علمااسلام نظریاتی ہر غیر جمہوری عمل کی مخالفت کیا ہے اور کرتے رہیں گے متفقہ آئین کی بالادستی ملک کی سالمیت ، بقاء اور ملی وحدت کی ضمانت ہے جو لوگ آئین کومسخ کرنے کی کوشش کررہی ہے وہ در اصل ملک کی سا لمیت کو تباہ اور قومی یکجہتی کو پارہ پارہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ملک کی سیاست اور ادارے یرغمال ہے ملک میں آئین اور عدلیہ کی بجائے فیصلے اسٹیبلشمنٹ کی خواہشات پرمسلط ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں پاکستان کو داخلی مسائل میں الجھا کر ملک کوترقی اور معیشت کی استحکام سے محروم کرنا چاہتی ہیں اور سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے کیلیے پاکستانی معیشت پر کاری ضرب لگایاجارہاہے پاکستانی روپے کی اس حد تک قدر گرا کر پاکستان کے موجودہ واجب الادا قرضوں کو ضرب دے کر کئی گناہ بڑھا دیا گیا ھے۔

اور پاکستان کو اپنے مفادات کے شکنجے میں جکڑ کر اپنی منشا کے فیصلے کروانے پر مجبور کرنے کے لیے منصوبے بن رہے ہیں انہوں نے کہاکہ ملک کے اندر اس وقت 1971ء جیسے حالات بنائے جا رہے ہیں ریاست اورعوام کے درمیان نفرت اورعدم اعتماد کا بیج بویا جا رہا ہے لسانیت.قومیت اور علیحدگی کی تحریکیں کو پروان چڑھانے سے مشرقی پاکستان کی تاریخ دہرانے کی کوششیں ہو رہی ہیںانہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام نظریاتی اپنے اکابرین واسلاف کی افکار کی ا مین جماعت ہے اسلاف کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گے اکابرین کے مشن پرسودا بازی کرنے نہیں گے اور نہ پروگرام سے غداری کریں گے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام نظریاتی قوم کی امیدوں کی آخری کرن بن چکی ہے قوم نام نہاد مذہبی جماعتوں اور قوم پرستوں کی دوغلاپن سیاست سے مایوس ہوچکے ہیں جماعت میں دستوری تقاضوں پر عمل کرنا ہر ورکرزکی ذمہ داری بنتی ہیں انفرادی فیصلوں کے بجائے اجتماعی فیصلوں کو ترجیح دینی ہوگی انہوں نے کہا کہ کرپشن ظلم و نا انصافیوں پر نظام نے ملک کی بنیاد کو ہلا کر رکھ دیا ہے ان کے نتائج آج پوری قوم بدامنی کی صورت میں بھگت رہی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں