میڈیا سنسنی پھیلانے کے بجائے احتیاطی تدابیرواللہ کی طرف رجوع کرانے کاکام کریں، بشیراحمدماندائی

جمعہ 28 فروری 2020 20:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2020ء) نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان بشیراحمدماندائی نے کہاکہ کروناوائر سے ڈرنے کے بجائے اللہ سے تعلق مضبوط کیا جائے میڈیا سنسنی پھیلانے کے بجائے احتیاطی تدابیرواللہ کی طرف رجوع کرانے کاکام کریں سنسنی پھیلانے سے عوام مزید پریشانیوں خوف کا شکارہوجائیں گے ۔بلوچستان کے مسائل کے ذمہ دارموجودہ وسابقہ حکومتیں ہیں عوام ان مقتدرپارٹیوں کے اعتماد کرنے کے بجائے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ مسائل وپریشانیوں سے نجات اوراسلامی حکومت کے قیام کی راہ ہموارہوجائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ مراد جمالی میں نوجوانوں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی عوامی مسائل حل ،ملک کوقرضوں ،بے روزگاری وکرپشن سے نجات دلانے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے ہر فورم ہرموقع پر جماعت اسلامی نے قومی مسائل کو اجاگر اور ان کے حل کیلئے کوششیں اور عملی اقدامات کیے ہیں مہنگائی بے روزگاری اور کرپشن کے خلاف بھی جماعت اسلامی نے سب سے پہلے آوازبلند کی اورآج بھی جماعت اسلامی ان برائیوں ومشکلات کے خلاف تحریک چلارہی ہے دیگر جماعتوں کی بنسبت جماعت اسلامی کرپشن ،موروثیت،فرقہ واریت اور ہر قسم کی برائیوںسے پاک ہے ۔

(جاری ہے)

قوم مہنگائی بدعنوانی وبدامنی کے خلاف جدوجہد میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔ نوجوان جماعت اسلامی کے مہنگائی وبدعنوانی کے خلاف جدوجہد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کریں تاکہ پریشانیوں ومسائل کے دلدل سے قوم کو نجات دلائی جاسکیں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں