دعوت اسلامی امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ حصہ لے رہی ہے، علامہ الیاس قادری

منگل 31 مارچ 2020 22:39

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری نے کہا ہے کہ دعوت اسلامی کے تحت کورونا وائرس کے بعد پیداہونے والی صورتحال کے پیش نظر دنیا بھر میں جہاں بھی دعوت اسلامی نیکی کی دعوت کو عام کرکے لوگوں کی اصلاح کا سامان کررہی ہے وہیں امدادی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ حصہ لے رہی ہے،دنیا بھر میںجہاں کورونا وائرس اپنی تباہی مچا رہا ہے وہیں ہمیں بھی اپنا کام کرنا ہے۔

(جاری ہے)

امیر اہل سنت نے کہا کہ دعوت اسلامی غیر سیاسی تحریک ہے جو دین کی اور نیکی کی دعوت دے رہی ہے،امیر اہل سنت نے تمام مریضوں کے حق میں ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں