کرونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر ،رجوع الی اللہ مہم ،

دیہاڑی والے مزدوروں کی امداد وریلیف ورک مزید تیزکردیا ہے،ہدایت الرحمان بلوچ

بدھ 1 اپریل 2020 00:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2020ء) جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ ہمیں کرونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر ،رجوع الی اللہ مہم ،دیہاڑی والے مزدوروں کی امداد وریلیف ورک مزید تیزکردیا ہے الحمد اللہ جماعت اسلامی نے تمام جماعتوں سے بڑھ کر اللہ کی رضا وخوشنودی کیلئے ریلیف ورک کیا عوام کا اعتما د غم سمیٹنے اور خوشیاں بانٹنے میں ہمارے ساتھ ساتھ ہیں ۔

مخیر حضرات تاجربرادری جماعت اسلامی الخدمت پر اعتماد کرکے ہماراساتھ دیں تاکہ ہم پریشان حال عوام کی مزید مددکرسکیں اور ریلیف ورک میں وسعت وبہتری لے آئیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوادرمیں ماسک وراشن تقسیم کرنے کے موقع پر گفتگومیں کیا انہوں نے کہاکہ حکومت کی تیاری و اقدامات ٹھیک نہیں وفاقی حکومت تمام لوگوں سیاسی جماعتوں وہر طبقات کو ساتھ ملاکر اعتمادیکر کام کریں صرف خوشنما اعلانات مناسب نہیں عمل درآمد کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

آج غریب لوگ گھروں میں بند لیکن اوران کو کھانے کی فکرہے مخیرحضرات،چیمبر آف کامرس ،تاجربرادری ،فلاحی تنظیمیں غریب کمزور افراد کی مدد کیلئے الخدمت فائونڈیشن جماعت اسلامی سے تعاون کریں جماعت اسلامی دیانت کیساتھ غریبوں ،دیہاڑی دار طبقات کی مدد کررہی ہے بلوچستان میں بارش وسیلاب سے متاثرہ علاقوں کی امداد بھی جاری رکھا جائیں۔ بارڈرزپر سختی ،زندگی میں احتیاط وصفائی اور اللہ کی طرف رجوع سے ہم کرونا کا مقابلہ کر سکتے ہیں ۔

احتیاط وصفائی اور پریشان حال لوگوں کی مدد وقت کی اہم ضرورت ہے سکون واطمینان کیلئے قرآن پاک کی تلاوت سمجھنے وسمجھانے کیساتھ فرائض کی بھر پور وبروقت ادائیگی لازمی ہیں جماعت اسلامی کے کارکنان ہر وقت ہر جگہ متحرک وفعال ہونا چاہیے لیکن سب سے پہلے احتیاط کیا جائے اپنی جان بچاکر ہی دوسروں کی مدد کی جاسکتی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں