شعبان میں رحمتوںکا نزول ہوتا ہے،کثرت سے دورد شریف پڑھیں ،علامہ الیاس قادری

عوام اپنے گناہوں سے توبہ و استغفار کریں ،اس ماہ مقدس میں تمام خطائیں مٹا دی جاتی ہیں،امیراہل سنت کا بیان

ہفتہ 4 اپریل 2020 23:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2020ء) امیر اہل سنت حضرت علامہ محمدالیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ نے کہا ہے کہ ماہ شعبان المعظم سرکار ﷺ کا مبارک مہینہ ہے ،یہ شاہ خیر الانام ﷺ پر کثرت سے درد پاک پڑھنے کا مہینہ ہے،اس مہینے میں کثرت سے درود شریف پڑھنااور کثرت سے استغفار کرنا چاہئے ،ماہ شعبان میں رحمتوں اور برکتوں کا نزول ہوتا ہے ،گناہ معاف ہوتے ہیں ،خطائیں مٹادی جاتی ہیں اور گناہوں کا کفارہ ادا کیا جاتا ہے، ماہ شعبان المعظم ماہ درود وسلام ہے۔

امیر اہل سنت نے درود وسلام کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے مزید کہاکہ ددرد شریف پڑھنے سے مصیبتیںٹلتی ہیں ،خوف دور ہوتا ہے ، دشمنوں سے حفاظت ہوتی ہے ،ظلم سے نجات اور دشمن پر فتح نصیب ہوتی ہے ،اعمال کی پاکیزگی حاصل ہوتی ہے ، درود شریف پڑھنے والا خوشحال ہوجاتا ہے یہاں تک چار نسلوں تک برکت رہتی ہے۔

(جاری ہے)

درود وسلام پڑھنے والے کا فرشتے ذکر کرتے ہیں ،دل میں اللہ کی محبت کے ساتھ اس کی رضا حاصل ہوتی ہے ، درود پاک کی کثرت کرنیوالے کو خود سرکار ﷺ بہ نفس نفیس سلام کا جواب ارشاد فرماتے ہیں اس سے بڑھ کر عاشق رسول کے کیلئے کیا خوش بختی ہوسکتی ہے کہ اس کے سلام کا جواب خود نبی رحمتﷺ ارشاد فرمائیں۔

علامہ محمدالیاس عطار قادری نے کہا کہ نبی رحمت ﷺپر درود پاک کی کثرت کیجئے ،کیا عجب کہ ہمارا درود پاک پڑھنا بروز قیامت ہماری بخشش کا ذریعہ بن جائے اور اللہ کی رحمت سے ہمیں بھی سرکار ﷺکی شفاعت نصیب ہوجائے کیونکہ سرکار ﷺپر درود پاک پڑھنا ایسا عمل ہے جو صرف مقبول ہے۔امیر اہل سنت نے کہا کہ آجکل خوف کی فضا قائم ہے لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں میں ہیں انہیں مزید خوفزدہ نہ کیا جائے،طاعون اور دیگر بڑی بیماریوں کے خاتمے کیلئے نبی رحمت ﷺ پر درد پڑھنا بے حد مفید ہے ،اگر سب درود وسلام کی کثرت کریں تو یہ کورونا وائرس ختم ہوجائے۔

ان کاکہناتھا کہ اگرہمارے لبوں پر درود شریف رہے تو ثواب ملتا رہے گا ،فضول باتوں اور تجسس کی باتیں کرنے کی بجائے ہمیں چاہئے کہ درد پاک کی کثرت کریں،اے کاش درود پاک کثرت سے پڑھنا ہمارا معمول بن جائے اور آخری وقت بھی درو پاک پڑھتے پڑھتے سرکار ﷺ کے جلوں میں گم ہوکر ہماری روح نکل جائے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں