صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور سبی سے تین افراد کی لاشیں برآمدکرلی گئی

جمعرات 6 اگست 2020 21:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2020ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور سبی سے تین افراد کی لاشیں برآمدکرلی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ایدھی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ کلی گشگوری کے نالے سے ایک شخص کی لاش برآمدکرلی گئی دوسری جانب خروٹ آباد کے علاقے سے بچے کی تشدد زدہ لاش ملی ہے جس کی شناخت نصیراحمد ولد نوراحمد کے نام سے ہوئی ہے اسی طرح سبی میں عمرانی سی این جی کے قریب سے حسین الدین ولد شادی خان کی لاش برآمدکرلی گئی ہے ،لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے جبکہ بچے نصیراحمد اور حسین الدین کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاجبکہ تیسری لاش کو شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں