نجی و سرکاری ہسپتالوں سے خطر ناک اور مضر صحت فضلاء اِکھٹا کر کے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے احاطے میں موجود فضلاء تلف کرنے والے پلانٹ تک پہنچانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا

جمعرات 22 اکتوبر 2020 17:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) ایڈمنسٹریٹر سیدال خان لونی کے احکامات کے مطابق کوآرڈنیٹر میٹروپولیٹن اربن بیسک سروسز سیل انچاررج ہسپتال فضلاء عمرانہ ملک کی نگرانی میں 16 اکتوبر سے روزانہ کی بنیاد پر نجی و سرکاری ہسپتالوں سے خطر ناک اور مضر صحت فضلاء اِکھٹا کر کے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے احاطے میں موجود فضلاء تلف کرنے والے پلانٹ تک پہنچایا جاتا ہے تا کہ باحفاظت تلفی کا عمل کیا جا سکے اور انسانی جانوں کو صحت کی خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

(جاری ہے)

عمرانہ ملک کا کہانا تھا کہ جناب ایڈمنسٹریٹر سیدال خان لونی کے احکامات کی روشنی میں یہ عمل روزانہ کی بنیاد کیا جائے گا اور اس ضمن عوام الناس سے اپیل کی کہ رہائشی علاقوں میں ہسپتال فضلاء کے کاروبار کی ہر گز اجازت نہیں دیا جائے بلکہ ایسے عمل کے مرتکب ہونے والوں کی نشاندھی میونسپل مجسٹریٹ کو کی جائے تا کہ اس غیر قانونی عمل کا روک تھام کر کہ انسانی جانوں کی حفاظت کی جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں