نبی کریم ﷺ کا جشن ولادت منانا عین اسلام ہے،مفتی محمدوزیرالقادری

جمعرات 22 اکتوبر 2020 18:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی نائب صدرمفتی محمدوزیرالقادری مدظلہ العالی نے کہاہے کہ نبی کریم ﷺ کا جشن ولادت منانا عین اسلام ہے ماہ ربیع النورکی آمد ہرمسلمان کیلئے خوشی ومسرت کاسامان ہے عاشقان رسول ﷺقیامت تک جشن ولادت مناتے رہیں گے کیونکہ ملک پاکستان عشقان رسولﷺ کامضبوط قلعہ ہے اوراس مضبوط قلعے میںسبز پرچموں کی بہار امن کا پیغام اور جگمگاتی روشنیاں خوشحالی کا عندیہ ہیں ہمیں ملک میں روادری ،محبت اور احترام انسانیت کے فلسفے کو پروان چڑھانے کیلئے کرداراداکرناہوگا انہوں نے کہاکہ حضور اکرم ﷺ کے غلاموں نے جشن ولادت رسول کے سلسلے میں گلی ،محلوں ،شاہراہوں کو سبز پرچم سے سجادیا ہے اور دوردو سلام سے منور کرنے کیلئے روزنانہ کی بنیاد پرگھروں،محلوں،مسجدوںاورکھلے میدانوں پرمحافلیں منعقدکرر ہے ہیں میلاد منانا اللہ عزوجل کی وحدانیت کی دلیل اور ایمان کا اہم جزہے عیدمیلادالنبی ﷺ امن ومحبت کے پرچارکرنے اور مظلوموں کو انکے حقوق فراہم کرنے کادرس دیتا ہے انہوں نے مزیدکہاکہ مذہبی انتہا پسندی پھیلانے والے ملک وقوم کے دشمن ہیں جو بیرونی اشاروں پرناچ رہے ہیں مذہبی انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے صوبے کی تمام اکائیوں کو مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ہمیںبارود کی بدبو کو دورود وسلام کی خوشبو سے ختم کرناہے اوروہ دن دورنہیں جب پوری دنیامیں درودوسلام کی صدائیں اورخوشبوسے بارودختم ہوجائے گاضرورت اس امرکی ہے کہ ہم آپس میں اتحادواتفاق کی فضا ء قائم کریں اور بھائی چارے کے فلسفے کوعام کریں اسی میں ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں