نیب نے نواب محمد اسلم رئیسانی ودیگر کیخلاف مبینہ بدعنوانی پر ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی

ملزمان پر بلوچستان کے قومی خزانہ کو تقریباًً81کروڑ 70لاکھ روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے ،نیب

جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:13

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) قومی احتساب بیورو(نیب)نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی ودیگر کے خلاف مبینہ بدعنوانی پر ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

قومی احتساب بیورو(نیب) کے ایگزیکٹوبورڈ کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمداسلم رئیسانی ،نوابزادہ میر لشکری رئیسانی ،میرعبدالنبی رئیسانی ،سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان دوستین جمالدینی ودیگر کے خلاف مبینہ طورپر بدعنوانی پر ریفرنس دائر کرنے کی منظوری یدی ،نیب کے مطابق ملزمان پر مبینہ طورپر اختیارات کاناجائز استعمال کرتے ہوئے حکومت بلوچستان کے خزانے سے خود اور اپنے رشتہ داروں کو غیر قانونی طورپر نوازنے کاالزام ہے جس سے قومی خزانہ کو تقریباًً81کروڑ 70لاکھ روپے کا نقصان پہنچاہے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں