بلوچستان کے کمیونٹی ٹیچرز کا اسمبلی کے باہر مستقلی کے لئے احتجاجی دھرنا، حکومتی یقین دہانی پر احتجاج موخر کردیا

منگل 24 نومبر 2020 23:33

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) بلوچستان کے کمیونٹی ٹیچرز کا اسمبلی کے باہر مستقلی کے لئے احتجاجی دھرنا، حکومتی یقین دہانی پر احتجاج موخر کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق منگل کوکمیونٹی ٹیچرز نے مستقلی سمیت دیگر مطالبا ت کے حق میں بلوچستان اسمبلی کے مین گیٹ کے باہر احتجاجی دھرنا دیااسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو قائد حزب اختلاف ملک سکندر ایڈووکیٹ نے ایوان کی توجہ کمیونٹی ٹیچرز کے احتجاج کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ بارش کے باوجود اساتذہ احتجاج پر ہیں ان سے مذاکرات کے لئے ایوان سے اراکین کو بھیجا جائے اس موقع پر بی این پی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر شاہوانی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اراکین مظاہرین کو حکومت کی جانب سے کوئی یقین دہانی نہیں کراسکتے نہ ہی اپوزیشن اراکین مظاہرین سے مذاکرات کے لئے جائیں گے جس پر ڈپٹی سپیکرسرداربابرخان موسیٰ خیل نے مبین خان خلجی اور اپوزیشن رکن میرزابد ریکی کو مظاہرین سے مذاکرات کے لئے جانے کی ہدایت کی تاہم تحریک انصاف کے رکن مبین خان خلجی نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کچھ پتہ نہیں میں کیسے جا کر ان سے مذاکرات کروں۔

(جاری ہے)

مبین خلجی کی جانب سے مسلسل معذرت کی گئی تاہم ڈپٹی سپیکر نے انہیں جانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وہ جا کر مظاہرین سے ملیں اور انہیں مطالبات کے حل کی یقین دہانی کرائیںبعدازاں مبین خلجی نے مذاکرات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے مطالبات کے حل کی یقین دہانی پر مظاہرین نے اپنا احتجاج موخر کردیا ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں