اپریذمنٹ کلیکٹریٹ نے جولائی تا نومبر میں گیارہ ارب بائیس کروڑ سے زائد رقم جمع کی

تین ارب روپے سے زائد کسٹمز ڈیوٹی کی صورت میں جمع کئے گئے جوکہ دئیے گئے ہدف28 فیصد زائد ہیں ،کسٹم حکام

منگل 1 دسمبر 2020 23:39

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) ماڈل کسٹمز کلیکٹریٹ اپریذمنٹ کوئٹہ نے مالی سال 2020-21کے پہلے پانچ ماہ میں ایف بی اار کی جانب سے دئیے گے اہداف سے زائد محصولات قومی خزانے میںجمع کروادئیے اپریذمنٹ کلیکٹریٹ نے جولائی تا نومبر میں گیارہ ارب بائیس کروڑ سے زائد رقم جمع کی جبکہ تین ارب روپے سے زائد کسٹمز ڈیوٹی کی صورت میں جمع کئے گئے جوکہ دئیے گئے ہدف28 فیصد زائد ہیں واضع رہے ایف بی آر کی جانب دو ارب پینتیس کروڑ کی کسٹمز ڈیوٹی کا ٹارگٹ دیا گیا تھا،حکام کے مطابق کسٹم کوئٹہ نے سیلز ٹیکس کی مد میں پانچ ارب پچاسی کروڑ فیڈرل ایکسائز اور ودولڈنگ ٹیکس کی مد میں دو ارب 37 کروڑ جمع کیے تمام ٹیکسز کی جمع اوریکوری میں کلیکٹریٹ کے آفیسر ان اور تمام عملہ کی انتھک محنت ، کاوشوں اور ٹیم ورک کا ثمرکا نتیجہ ہے فیڈرل بورڈ آف ریونیو اسلام آباد اور چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان گل رحمان کی جانب سے اپریذمنٹ کلیکٹر عبدالوحید مروت اور کلیکٹریٹ کوئٹہ کے تمام اسٹاف کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں