ملکی ا داروں کیخلاف باتیں کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں ،حاجی نورمحمد خان دمڑ

ملک وقوم کے مفادات کو ٹھیس پہنچانے والے محب وطن نہیں ہوسکتے ،کسی کو ملکی اداروں کی تضحیک نہیں کرنے دیں گے ، رہنما بی اے پی

بدھ 2 دسمبر 2020 23:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای،واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ملکی ا داروں کیخلاف باتیں کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں، ملک وقوم کے مفادات کو ٹھیس پہنچانے والے محب وطن نہیں ہوسکتے اور ہم کسی کو ملکی اداروں کی تضحیک نہیں کرنے دیں گے ملک دشمن بیانیہ پر چلنا نام نہاد لیڈروں کی ذہنی پسماندگی کو ظاہر کرتا ہے جبکہ اپوزیشن ملک کو عدم استحکام کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے سیکورٹی اداروں کا ملک قوم کیلئے دی جانے والی قربانیاں ناقابل فراموش ہے پوری قوم پاک فوج اور سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں پاکستان اور خصوصاًً بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کی راہ میں روڑے اٹکانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ پاکستان اور بلوچستان ترقی و خوشحالی کی راہ پرگامزن ہوچکا ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت نے انتہائی مختصر مدت میں صوبے میں ہزاروں بیروزگار نوجوانوں کو میرٹ پرروزگار فراہم کیا ہے اور مزید بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کررہے ہیں صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ وفاقی حکومت سی پیک سمیت صوبے کے پسماندہ اضلاع کی ترقی وخوشحالی کیلئے صوبائی حکومت کو ہرممکن وسائل فراہم کررہا ہے انہوں نے کہاکہ سی پیک اور دیگر منصوبوں کی تکمیل سے بلوچستان سمیت ملک بھر میں ترقی کاانقلاب آئے گا اور ان منصوبوں سے بلوچستان کی پسماندگی ختم اور ترقی کا آغاز ہوجائے گا اور ساتھ ہی صوبے کے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار ملے گا انہوں نے کہاکہ ملک دشمن قوتیں پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف اور ہمارے دشمن ممالک کبھی بھی پاکستان خصوصاًً بلوچستان کی ترقی نہیں چاہتے ہے اس لئے وہ مختلف طریقوں سے سازشیں کررہے اور ان سازشوں کا پاکستانی قوم ڈٹ کر مقابلہ کرینگے انہوں نے کہاکہ ہم صوبے کو ترقی و خوشحالی کی راہ پرگامزن کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے جبکہ نام نہاد مذہبی اور قوم پرست جماعتیں ترقی کی راہ میں روڑے اٹکارہے ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے نام نہاد قوم پرست اور مذہبی جتنی بھی کوششیں کرلئے انہیں ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا انہوں نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت نے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھادیا گیا ہے اور صوبے بھر میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے ترقیاتی کام جاری ہے جن کی تکمیل سے عوام استفادہ حاصل کرینگے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں