دور حاضر کے تمام فتنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں قرآن و سنت سے رہنمائی حاصل کرنی ہوگئی ،مولانا عبدالحق ہاشمی

قرآن وسنت پر عمل کرکے ہی ہم دنیا میں کامیابی ترقی اورخوشحالی حاصل کرسکتے ہیں، امیر جماعت اسلامی بلوچستان

جمعہ 4 دسمبر 2020 23:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ دور حاضر کے تمام فتنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں قرآن و سنت سے رہنمائی حاصل کرنی ہوگئی ۔قرآن وسنت پر عمل کرکے ہی ہم دنیا میں کامیابی ترقی اورخوشحالی حاصل کرسکتے ہیں۔حکومت واپوزیشن بدعنوانی کی وجہ سے بدنام اوراورملک وقوم ان کی بدعنوانی کی وجہ سے تباہ وبربادہوگئی ہے۔

حکومت واپوزیشن کو ذاتی مفادات سے نکل کر ملک و قوم کے لیے سوچنا اور دوسرے لوگوں کے لیے خیر کا جذبہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ مغربی تہذیب کی یلغار سب سے خطرناک فتنہ ہے۔ جس کا مقصد مسلمانوں کے دلوں سے ایمان کو کھرچ کا نکالنا ہے۔ ہم اسلامی تہذیب اور اسلامی روایات کے علمبردار ہیں۔

(جاری ہے)

لبرل ازم اور سیکولر ازم شیطانی اور دجالی نظریہ ہے ، جو ہمیں مذہب سے بیزار اور ہمارے خاندانی نظام کو تباہ و برباد کرنا چاہتا ہے۔

اسلام اللہ کی زمین پر غالب ہونے کے لیے آیا ہے مغلوب ہونے کے لیے نہیں آیا۔ ہمارے حکمران اللہ اور اس کے رسول ؐ کے نظام حیات کو چھوڑ کر انگریزوں کے فرسودہ نظام کے پیچھے دوڑ رہے ہیںجس کی وجہ سے تباہی وبربادی پریشانی ومشکلات میں گرے ہوئے ہیں۔ یہ انگریزوں کی سازش تھی کہ علماء کرام کو مسجدوں اور خانقاہوں تک محدود کردیا جائے اور اقتدار کی مسند، دنیا پرستوں کو دے دی جائے ۔

سیاست وہی ہے جو دین اسلام کے تابع ہوگی ، اس کے لیے ہمیں فرسودہ نظام سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہوگا اور یہ کام کسی فرقے اور مسلک کی بنیاد پر نہیں ہوگا۔ مولانا سید ابو الاعلیٰ نے پاکستان کے لوگوں کو اسلامی دستور کے لیے کھڑا کیا۔ یہاں کوئی قانون اسلام اور شریعت کے منافی نہیں بن سکتا۔ کچھ لوگ پاکستان کے اسلامی تشخص کو پامال کرنا چاہتے ہیں۔ حضور ؐ کی ختم نبوت پر جان قربان کرنے کے لیے تیار کھڑے ہیں۔ قادیانیوں کی تمام سازشوں کو خا ک میںملادیںگے۔ جماعت اسلامی کسی چور ڈاکو کا ساتھ نہیں دے گی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں