انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) کے صدر رحیم آغا کی صدارت میں مرکزی کابینہ کا اجلاس

چیک پوسٹوں پر ٹرانسپورٹروں کو تنگ کرنے اور رشوت لینے پر تحفظات کا اظہار ، اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعہ 15 جنوری 2021 23:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) کے صدر رحیم آغا کی صدارت میں مرکزی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں جنرل سیکریٹری عمران ترین نائب صدر حاجی یعقوب شاہ کاکڑ حاجی نصرالدین کاکڑ ،حیدر آغا، فاروق شاہوانی ،نعمت ترین ،رشید آغا، ضیاء الدین کاکڑ، وحید بلوچ سمیت دیگر کابینہ نے اپنے مشترکہ بیان میں چیک پوسٹوں پر ٹرانسپورٹروں کو تنگ کرنے اور رشوت لینے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو ان چیک پوسٹوں پر ازیت کا سامنا کرنا پڑتا ہیں اور آئے روز ان چیک پوسٹوں پر بلاعزر انہیں روکا جاتا ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز لیویز اہلکار کی جانب سے توہین آمیز عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہیں کہ یہ انسانیت کی تذلیل ہیں اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے ادروں سے اس عمل کا سختی سے نوٹس لیں اور اگر کوئی شخص قانون ہاتھ میں لیتا ہے تو اس کے لئے قانون میں سزا کا تعین کیاگیا ہے اور جس کیلئے عدلیہ موجود ہیں بیان میں انجمن تاجران پشین کے چئیرمین حاجی عبدالمجید اچکزی کے ناگہانی موت پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے اللہ پاک مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبرجمیل عطا کرے اور ہم انکے غم میں برابر کے شریک ہیں اور کہا کہ مرحوم کی موت سے پشین ایک مخلص اور خدمتگار ہستی سے محروم ہوگئی ہیں اور انکے خدمات ہمیشہ کیلئے یاد رکھی جائیگی اور انجمن تاجران پشین کی طرف سے دس روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں