آزاد کشمیر انتخابات ،ایل اے 40وادی I(بلوچستان،سندھ)حلقہ سے پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار خواجہ عامر غفار لون ایڈووکیٹ 265ووٹ لیکر کامیاب

اتوار 25 جولائی 2021 23:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) آزاد وجموں کشمیر کے انتخابات میں ایل اے 40وادی I(بلوچستان،سندھ)حلقہ سے پیپلزپارٹی آزاد وجموں کشمیر کے نامزد امیدوار خواجہ عامر غفار لون ایڈووکیٹ 265ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے الیکشن کمیشن آزاد وجموں کشمیر کی جانب سے جاری سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے ناکام امیدوار سلیم بٹ نے 796ووٹ حاصل کئے۔

مزید براں۔

(جاری ہے)

آزادوجموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے لئے پیپلزپارٹی آزاد وجمو ں کشمیرکے نومنتخب ممبر عامر غفار لون ایڈووکیٹ نے اپنے پیغام میں وادی کشمیر کے باشندوں سے دلی اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے حاجی ووٹرز کے اعتماد اور توقعات پرپورا اترنے کیلئے تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کارلائیںگے،اور انتخابی وعدوں کی تکمیل کو انشاء اللہ یقینی بنایا جائیگا،میر ی کامیابی باشعور باکردار مخلص کشمیریوں کی کامیابی پیپلزپارٹی اور اسکی قیادت پر کشمیر عوام کے مکمل اعتماد کا واضع مظہر ہے،میں اپنے تمام ووٹرز حامیوں پیپلزپارٹی بلوچستان کے رہنمائوں میر چنگیز خان جمالی ،روزی خان کاکڑ ،میر علی مددجتک اور دیگر رہنمائوں پیپلزپارٹی بلوچستان کے کارکنوں کی انتخابی مہم میں بھرپور شرکت سیاسی حمایت وتعاون دلی طورپر مشکور ہوں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں