لورالائی ڈویژن چمن ضلع کے قیام سے پشتونوں کویہ باورہو چلاہے کہ اے این پی ہی حقیقی قومی نجات دہندہ جماعت ہے ،مابت کاکا

منگل 21 ستمبر 2021 23:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے ضلع قلعہ سیف اللہ کیزیر اہتمام گرینڈشمولیتی اجتماع کو درست سیاست برحق موقف نڈر قیادت کی مر ہون منت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کی اس گھمبیراور مشکل حالات میں پشتونوں پرفکر باچاخان کاعیاں ہونا روشن مستقبل کی نویدہے ایسے وقت میں جب خطہ عدم استحکام کاشکارہے ملک میں چارسوافراتفری پھیلی ہوئی امیدکی واحد کرن عوامی نیشنل پارٹی کی وسیع النظر قوم دوست وطن دوست سیاست ہی ہے قلعہ سیف اللہ کڑہ میرزئی میں شمولیتی اجتماع کی صوبے کی موجودہ سیاسی تناظرمیں دوررس اثرات مرتب ہوں گے باچاخان مرکز سے جاریکردہ اپنے بیان میں پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نیکہا ہے کہ آج ضلع قلعہ سیف اللہ کے زیر اہتمام منعقدہونیوالے جلسہ عام کی موجودہ سیاسی صورتحال میں اہمیت دو چند ہوگئی عوامی نیشنل پارٹی پشتون خواوطن کی نمائندہ مترقی قومی جمہوری جماعت کی حیثیت سے ہرمحاذپرپشتون اولس کا مقدمہ نہ صرف پیش کررہی ہے بلکہ وہ اہداف حاصل کررہے ہیں جسکی نشاندہی قائدین کرچکے تھے پارلیمان کے فلور پردیرینہ حل طلب ایشوز کو اجاگر کرتے ہوئے لورالائی ڈویژن چمن ضلع کے قیام سے پشتونوں کویہ باورہو چلاہے کہ اے این پی ہی حقیقی قومی نجات دہندہ جماعت ہے یہی وجہ کہ جوق درجوق قومی سیاسی زعما سیاسی کارکن اورنوجوان آئے روزپارٹی صفوں کاحصہ بن رہے ہیں انہوں نیکہاکہ پارٹی کی روز بڑھتی ہوئی مقبولیت سیخائف ہوکرنام نہادمذہب پرستوں کو اے این پی فوبیالاحق ہواہے اوراپنی مجرمانہ کوتاہیوں کوچھپانے کی ناکام کوششیں کرہیہیں ہمیں ان کودرپیش پریشانیوں کاخوب احساس ہیسوشل میڈیاکیدورمیں یہ ممکن ہی نہ رہا کہ روایتی فرسودہ خالی خولی نعروں کیزریعیعوام الناس باالخصوص نوجوانوں کومزیدتاریک راہوں میں مقیدرکھاجائیانہوں نیکہاکہ آج عوامی نیشنل پارٹی ضلع قلعہ سیف اللہ کیزیراہتمام کڑہ میرزئی کے مقام پرشمولیتی اجتماع سیپارٹی کیصوبائی مرکزی وپارلیمانی رہنماخطاب کرینگے اورقلعہ سیف اللہ گریڈاسٹیشن میں نئیفیڈرکاافتتاح کرینگے

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں