چیف سیکرٹری بلوچستان کی زیر صدارت کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکیج کے حوالے سے اجلاس

کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکیج شہر میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کا باعث بنے گا ، مطہر نیاز رانا

جمعہ 15 اکتوبر 2021 23:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی زیر صدارت کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکیج کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری حافظ عبد الباسط، سیکرٹری خزانہ عبدالرحمن بزدار، سیکرٹری بلڈنگ غلام علی بلوچ، سیکرٹری مواصلات زاہد سلیم، سیکرٹری پی ایچ ای صالح محمد ناصر، سیکرٹری یو پی این ڈی محمد اسحاق جمالی شریک تھے۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکیج شہر میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کا باعث بنے گا شہر کے روایتی حسن کی بحالی کے اس اہم پروجیکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے موثر اقدامات کئے جائیں۔ اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پیکیج کے تحت شاہراؤں کی توسیع،سڑکوں کی تعمیر، سپورٹس کمپلیکس و دیگر منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں