ہماری جماعت بی این پی اپوزیشن کے ساتھ ہے اور انکے فیصلے کی مکمل حمایت کریگی ، سردار اختر جان مینگل

اتوار 24 اکتوبر 2021 14:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے اپنے ٹوئٹ میں بی این پی کے تحریک عدم اعتماد کی مخالفت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری جماعت بی این پی اپوزیشن کے ساتھ ہے اور انکے فیصلے کی مکمل حمایت کریگی دوسری جانب بی این پی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر خبر گردش کر رہی ہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما نواب ثنا اللہ خان زہری کی وزیر اعلی جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں شامل ہونے کی صورت میں بی این پی اور سردار اختر جان مینگل اس تحریک سے الگ ہونگے یہ خبر غلط بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں