جام کمال کی وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ کے بعد صوبائی کابینہ بھی تحلیل کردی گئی

اتوار 24 اکتوبر 2021 23:20

جام کمال کی وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ کے بعد صوبائی کابینہ بھی تحلیل کردی گئی
۱کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2021ء) جام کمال کی وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ کے بعد صوبائی کابینہ بھی تحلیل کردی گئی ،11وزراء اور5مشیر عہدوں پر براجمان تھے ۔

(جاری ہے)

اتوار کی رات کو سابق وزیراعلیٰ جام کمال کی جانب سے وزارت اعلیٰ کے منصب سے استعفیٰ دینے کے بعد صوبائی کابینہ تحلیل کردی گئی ،کابینہ میں 11وزراء اور 5مشیر شامل تھے وزراء میں سرداریارمحمدرند،نوابزادہ طارق مگسی ،میرعارف محمدحسنی ،زمرک خان اچکزئی ،حاجی نورمحمددمڑ،میر ضیاء اللہ لانگو،میرسلیم کھوسہ ،عمر خان جمالی ،محمدخان اوتمانخیل ،حاجی میٹھا خان اور عبدالخالق ہزارہ جبکہ مشیروں میں ملک نعیم خان بازئی ،حاجی محمدخان لہڑی ،حاجی اکبرا ٓسکانی ،سردارسرفراز چاکر ڈومکی اورنوابزادہ گہرام بگٹی شامل تھے ۔

واضح رہے کہ حاجی نورمحمددمڑ ،محمدخان لہڑی اور میراکبرآسکانی مخالف گروپ میں ہونے کے باعث وزارتوں سے استعفیٰ دے چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں