کوئٹہ ،استحصال سے پاک اسلامی معاشرے کاقیام وقت کی اہم ضرورت ہے،شکیل احمد خان

بدھ 27 اکتوبر 2021 00:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2021ء) اسلامی جمعیت پاکستان کے سیکرٹری جنرل شکیل احمدخان نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلباء بلوچستان کو خواندہ بنانے ،طلباء میں بہترین صلاحیتیں پیداکرنے سمیت طلباء برادری سے تعصب نفرت لسانیت اور بے دینی ختم کرنے کیلئے کام کررہی ہے استحصال سے پاک اسلامی معاشرے کاقیام وقت کی اہم ضرورت ہے اسلامی جمعیت طلباء کے کارکنان معاشرے کو اسلامی فلاحی دینی بنانے کیلئے کام کریں طلباء میں تعلیم ودین دوستی سے ہی تعلیم ترقی کرسکتی ہے ۔

خوشحال اسلامی معاشرہ میں ہم ترقی وخوشحالی حاصل کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے دورہ کوئٹہ کے دوران امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی سے ملاقات ومختلف وفود سے گفتگواور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسلامی جمعیت طلباء بلوچستان کے ناظم صابر صالح پانیزئی ،سابق ناظم نورالدین غلزئی ،جماعت اسلامی کے صوبائی ذمہ داران بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے کہاکہ اسلامی جمعیت طلبہ نفرتوں کے خاتمے کیلئے دن رات کام کر رہی ہے مفادپرست ،لسانیت کا پرچار کرنے والے کسی کا خیر خواہ نہیں بلوچستان کو تعلیم ہی ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

اسلامی جمعیت طلباء سے وابستہ ہر کارکن کو تربیت یافتہ باصلاحیت اورتعلیم یافتہ ہونا چاہیے ۔لسانی تنظیمیں طلباء برادری کو تعصب ،فرقہ واریت وقوم پرستی کی طرف دھکیل رہے ہیں طلباء برادری تعلیم اورصرف تعلیم پر توجہ دیں قوموں کے درمیان نفرتیں تباہی وبربادی کا راستے ہیں فحاشی وعریانی بچ کر تعلیم کاحصول ہر طالب علم کا مقصد ہوناچاہیے دینی وعصری تعلیم سے لیس طلباء ترقی وکامیابی حاصل کرسکتے ہیں اسلامی جمعیت طلباء تمام قوموں کا گلدستہ وصالح پلیٹ فارم ہے بلوچستان کے تمام قوموں کے طلباء اسلامی جمعیت طلباء میں شامل ہوکر تعلیم وتربیت سے لیس ہوکر عملی زندگی کاآغازکریں طلباء کو اپنی سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے والے طلباء کے دوست نہیں بلکہ دشمن ہیں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں