کوئٹہ،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کامیرعبدالقدوس بزنجو کی حمایت کااعلان

بدھ 27 اکتوبر 2021 00:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2021ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے بی اے پی کے میرعبدالقدوس بزنجو کی حمایت کااعلان کردیا۔گزشتہ روز بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سینیٹر سعیداحمد ہاشمی ،نامزد امیدوار برائے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو اور ترجمان سردارعبدالرحمن کھیتران کے ہمراہ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ ،احمد علی کوہزاد ،قادر علی نائل اور ایگزیکٹو اراکین سے ملاقات کی اور ان سے تعاون کامطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے بلوچستان کے نئے قائد ایوان کیلئے میرعبدالقدوس بزنجو کی حمایت کااعلان کیا۔ ایچ ڈی پی کی جانب سے یہ فیصلہ مرکزی کونسل سیشن کے اجلاس کے بعد کیاگیا

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں