وفاقی محتسب کا شہری کی درخواست پر اے ٹی ایم سے رقم نہ ملنے کے باوجود رقم کی کٹوتی پر سخت نوٹس

جمعہ 3 دسمبر 2021 00:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) وفاقی محتسب کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ کے رہائشی شمس اللہ کاکڑ نے وفاقی محتسب کو بینک اسلامی کے خلاف ایک درخواست دی جس میں درخواست گزار/ شکایت کنندہ نے لکھا کہ اس نے چلتن مارکیٹ کینٹ بینک اسلامی کے اے ٹی ایم سے 30 اگست 10:30 کو رقم نکالنے کے غرض سے گیا اور 25,000/- روپے کی ٹرانزکشن کی جس کے مکمل ہونے کے بعد رقم نکلنے کی ایس ایم ایس تو موصول ہوئی مگر رقم نہ آیا جبکہ وصول شدہ رسید سے بھی مطلوبہ رقم منہا کی گئی تھی جو دراصل موصول ہی نہیں ہوئے کچھ دیر انتظار کے بعد میں واپس چلا گیا اور اگلے دن اپنے بینک کے حکام سے رابطہ کیا تو انہوںنے جواب دے دیا کہ وہ چونکہ ان کے بینک کا اکائونٹ ہولڈر نہیں ا لئے وہ اس کی کسی قسم کی مدد نہیں کرسکتے چونکہ ان کا اکائونٹ یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ بورڈ آفس برانچ سمنگلی روڈ میں ہے اس لئے اس نے یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے ہیلپ لائن پر شکایت درج کی اور فارم بھی بھرا مگر انتظارکے باوجود ان کا مسئلہ جوں کا توں ہی رہا دوبارہ بینک سے رابطہ کرنے پر کوئی خاطر خواہ جواب نہ مل سکا ہر طرف سے مایوس ہونے کے بعد درخواست گزار نے وفاقی محتسب سے اس معاملے میں مداخلت اورفوری انصاف کی درخواست کی۔

(جاری ہے)

وفاقی محتسب کی مداخلت پر یونائیٹڈ بینک کے مجاز حکام نے درخواست گزار سے رابطہ کرکے ان کا مسئلہ حل کرتے ہوئے ان کے پچیس ہزار روپے ان کے اکائونٹ میں جمع کروادیئے۔ فوری انصاف بہم پہنچانے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں