ٓفرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کی جانب سے سرحدی علاقے حسین نیکہ میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام

اتوار 5 دسمبر 2021 18:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کی جانب سے پاک-افغان سرحدی علاقے حسین نیکہ میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کی ہدایات پر فرنٹیئر کور ژوب ملیشیا کی جانب سے پاک-افغان سرحدی علاقے حسین نیکہ کے لوگوں کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

کیمپ میں علاقے کے غریب اور مستحق افراد کو مفت طبی سہولیات مہیا کی گء ۔ کیمپ میں میڈیکل اسپیشلسٹ نے 150 سے زائد مریض جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے کا طبی معائنہ کیا اورمفت ادویات فراہم کیں ۔میڈیکل کیمپ میں لیبارٹری کے ذریعے مریضوں کے شوگر، بلڈ اورکولیسٹرول کے ٹیسٹ بھی کیے گئے۔ واضح رہے کہ فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کی جانب سے صوبے میں فری میڈیکل کیمپس تسلسل کے ساتھ منعقد کیے جارہے ہیں تاکہ بنیادی طبی سہولیات سے محروم افراد کو طبی سہولیات باآسانی حاصل ہو ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں