وزیراعلیٰ بلوچستان کی سندھی ٹوپی اجرک دن کے موقع پر ملک بھر اور خصوصاً بلوچستان میں بسنے والے تمام سندھی بھائیوں کو مبارکباد

اتوار 5 دسمبر 2021 20:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سندھی ٹوپی اجرک دن کے موقع پر ملک بھر اور خصوصاً بلوچستان میں بسنے والے تمام سندھی بھائیوں کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارا ملک مختلف ثقافتوں، روایتوں اور تہذیبوں کا گہوارہ ہے۔

(جاری ہے)

جہاں دنیا بھر کی قدیم تہذیبیں آباد ہیں جن کا اس دھرتی سے گہرا تعلق ہے یہاں آباد تمام تہذیبوں میں سندھی ٹوپی اور اجرک کی نمایاں حیثیت ہے جس میں نہ صرف علاقائی رنگ نظر آتا ہے بلکہ اس میں سر زمین مہران کی بھی نمایاں جھلک ہے۔

وزیراعلی نے کہا کہ یہ دن ہمیں بھائی چارے، مساوات اور امن کا درس دیتا ہے ایسے تہذیبی تہوار ہمیں اپنی ثقافت اور دھرتی سے بے لوث محبت اور روایتوں کے امین رہنے کا درس دیتے ہیں۔ یہ دن ہمیں بتاتا ہے کہ تمام قسم کے تعصبات سے بالاتر ہوکر ملک اور قوم کی اجتماعی فلاح وبہبود، امن و آشتی اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنے کے لئے ایسے تہوار اہم کردار ادا کرتے ہیں وزیر اعلیٰ نے سندھی ٹوپی اجرک دن کے موقع پر ملک میں آباد تمام سندھی بھائیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں