برفباری قدرت کی طرف سے رحمت ہے ،،حاجی نورمحمد خان دمڑ

سیاحتی مقام زیارت میں حالیہ برف باری کی صورتحال اور رابطہ سڑکوں کی بحالی کے سلسلے میں انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہوں ،صوبائی وزیر خزانہ

اتوار 5 دسمبر 2021 20:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ سیاحتی مقام زیارت میں حالیہ برف باری کی صورتحال اور رابطہ سڑکوں کی بحالی کے سلسلے میں انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہوں ضلعی انتظامیہ ، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرکے رابطہ سڑکوں پر ٹریفک کو رواں رکھنے کیلئے مین قومی شاہراہ و دیہی علاقوں کو جانے والے سڑکوں کی مکمل نگرانی کیلئے ضلعی انتظامیہ اور لیویز فورس اور اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے مقامی عملہ نگرانی کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ برفباری قدرت کی طرف سے رحمت ہے جس سے صنوبر کے جنگلات سمیت زمینداروں زیر زمین پانی کا سطح بلند ہوگا انہوں نے کہاکہ زیارت ایک سیاحتی مقام ہے برفباری کے دوران ملک بھر سے سیاح سیروتفریح کیلئے زیارت کا رخ کرتے ہے سیاحوں کیلئے ضلعی انتظامیہ کو تمام سہولیات کی فراہمی اور تمام پکنک پوائنٹ پر لیویز فورس کی تعیناتی کی بھی ہدایت کی ہے تاکہ سیاحوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہوں انہوں نے کہاکہ گزشتہ شب سے جب زیارت میں برفباری شروع ہوئی تو ضلعی انتظامیہ اور سی اینڈ ڈبلیو کے آفیسران سے رابطہ کرکے انہیں تمام تراقدامات کرنے کی ہدایت کی جس پر انتظامیہ سے عمل درآمد کرکے رابطہ سڑکوں پر ٹریفک کو رواں رکھنے کیلئے برف ہٹانے کاکام شروع کردیا تھا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ برفباری کے دوران رابطہ سڑکوں کی بحالی کیلئے گزشتہ سال پی ڈی ایم اے کی جانب سے جدید مشینری ضلعی ہیڈکوارٹر منتقل کردیاگیا تھا انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی برفباری کے دوران ہرقسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم کو اقدامات کرنے کے احکامات جاری کیا ہے

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں