ض*کوئٹہ شہر گندگی اور کچروں کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے ، جے یو آئی نظریاتی

منگل 7 دسمبر 2021 05:45

[ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراللہ جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی شیخ الحدیث مولانا نیازمحمد، مولنا حافظ عبیداللہ، مولنا اللہ بخش، آغاابراہیم شاہ ، نادرخان اچگزئی ، مولنا محمدصادق ودیگر نے کہا کہ کوئٹہ شہر گندگی اور کچروں کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے شہر بھر میں انتظامیہ کی غفلت،نااہلی اور غیر ذمہ داری کے سبب صفائی کا نظام درہم برہم ہوگیا، شہر بھر کی سڑکوں کے کنارے جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہیں جبکہ نکاسی آب کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہے ،زیر زمین گٹر لائن اور نالے ،نالیاں مٹی اور کچرے سے بھرے ہوئے ہیں اور ان کی صفائی نہ ہونے سے سیوریج کے پانی کی نکاسی نہیں ہورہی جس کی وجہ سے گندا پانی سڑکوں پر بہہ رہا ہے اور شہر کے سڑکیں سیوریج کے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں سیویج نالیوں پر ناقص میٹریل سے بنے ہوئے سلیب دوسرے روز گر جاتے ہیں دھول اور مٹی کی دھنس دمے اور سانس کے امراض کے پھیلانے کا بھی باعث بناہوا ہے جگہ جگہ گندگی کے انبار لگے ہوئے ہیں صفائی و دیگر مسائل کے لئے جامع منصوبہ کیاجائے اور بہت جلد مذکورہ علاقے کی صفائی تیز کر دی جائیگی، نظرانداز علاقوں کی صفائی پر توجہ دیا جائے انہوں نے کہا کہ میونسپلٹی عوامی توقعات کے مطابق تمام دستیاب وسائل بروئے کار لایا جائے فنڈز کے ضیاع اور لیپس کے تدارک کے لئے ترقیاتی منصوبوں کا بروقت آغاز کرے منصوبوں کے لیے مختص فنڈز کو یقینی بنایا جائے نظرانداز علاقوں کی صفائی پر توجہ دیا جائی

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں