× وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں مخلوط حکومت نے نوجوانوں کو روزگار سمیت صوبے کی ترقی کی ٹھان لی ہے ،لیلی ترین

اتوار 16 جنوری 2022 20:15

۹کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2022ء) پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن و رکن بلوچستان اسمبلی لیلیٰ ترین نے کہا ہے کہ وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں مخلوط حکومت نے نوجوانوں کو روزگار سمیت صوبے کی ترقی کی ٹھان لی ہے جلد ہرنائی زلزلہ زدگان میں مالی مدد کے لئے چیک تقسیم کئے جائیں گے حالیہ طوفانی بارشوں میں پی ڈی ایم اے سمیت ضلعی انتظامیہ نے فوری طور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیکر صوبے کو بڑے جانی اور مالی نقصان سے بچایا لیا ہے تعلیم یافتہ نوجوان کوروزگار کے موقعے فراہم کرنے کے لئے جلد محکمہ ایکسائز میں بھی بھرتیوں کا اعلان کردیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہرنائی میں قبائلی عمائدین کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

رکن بلوچستان اسمبلی متحرمہ لیلی ترین کا کہنا تھا کہ ضلع ہرنائی کی عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے فورم پر کوشا ہے ضلع ہرنائی کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اولین ترجیحی ہے ضلع کے تمام بیروزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو میرٹ پرروزگار فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کرونگی انہو ں نے کہ موجود ہ حکومت کی اولین ترجیحات میں پڑھے لکھے نوجوانوں کوروزگار،صحت،تعلیم کی بہتری شامل ہے جس کے لئے وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو نے حالیہ دنوں میں مختلف محکموں میں بھرتیوں کے حوالے سمری بھی منظوری کرلئے ہیں جبکہ ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کے حوالے بھی موجود ہ حکومت جنگی بنیادوں پر کوشاں ہیں مخالفین کو بلوچستان کی ترقی وخوشحالی ہضم نہیں ہورہی ہے اس لئے طرح طرح کے پروپیگنڈوں کو سہرا لیکر عوام کو بے وقوف بنارہی ہے آج شو ر واویلا کرنے والوں کو بھی اقتداد ملاتھا اس وقت انہوں نے عوام کی فلاح بہبود کے لئے کیوں نہیں سوچا انہوں نے کہا کہ ہرنائی زلزلہ زدگان کی مالی امداد کے حوالے سے جلد فنڈز ریلیز ہوجائیں گے جس کے بعد مستحقین میں تقسیم بھی کرلئے جائیں گے ہرنائی کے عوام موجود ہ حکومت پر بھروسہ رکھے انہیں مایو س نہیں کیا جائے گا انہو ں نے کہا کہ حالیہ طوفانی بارشوں اور برف باری کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پی ڈی ایم اے سمیت ضلعی انتظامیہ کا کردار قابل تحسین ہے جلد ہیو ی مشینری کے زریعے قومی شاہرہوں کے بحالی کرکے عوام کو مشکلات سے بچایا گیا جو حکومت کی عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں