کوئٹہ ، سول سروس آفیسران کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے،عبدالمالک کاکڑ

جمعرات 20 جنوری 2022 00:33

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2022ء) بلوچستان سول سیکرٹریٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر عبدالمالک کاکڑ نے کہاہے کہ سول سروس آفیسران کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔ باصلاحیت اور قابل آفیسرز کو نظر انداز کر کرے من پسند افراد کو خلاف قانون لگایا جا رہا ہے۔ہر روز قانون اور میرٹ کے خلاف ورزی ہوں رہی ہے۔ بلوچستان سول سیکرٹریٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس۔

گزشتہ تمام تعیناتی کا جائزہ۔

(جاری ہے)

وزیراعلی اور چیف سیکرٹری بلوچستان ہر پوسٹنگ کا بیگ گرانڈ رولز کے تناظر میں دیکھیں۔وزیراعلیٰ اور چیف سیکریٹری بلوچستان غیر جانبداری کا مظاہرہ کرے۔ بی ایس ایس آفیسران کے ساتھ جاری سلوک مزید برداشت نہیں کیا جاے گا۔ ایسے تمام آرڈرز فوری طور پر کینسل کیا جاے۔ اجلاس کے آخر میں تمام معاملات کا جائزہ لینے کے بعد چیف سیکریٹری بلوچستان اور وزیراعلی بلوچستان کو تمام خدشات پیش کیا جاے گا۔ کل تک مزکورہ آرڈرز کینسل نہ ہوے تو آئندہ کا لائحہ عمل پریس کانفرنس میں اعلان کیا جاے گا

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں