کوئٹہ، آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ کا ملک بھر میں کوٹہ سسٹم کے خاتمے کے لئے پیش کردہ بل کی سخت مخالفت

بدھ 26 جنوری 2022 22:00

س*کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2022ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت اور رکن قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد کی طرف سے ملک بھر میں کوٹہ سسٹم کے خاتمے کے لئے پیش کردہ بل کی سخت مخالفت کی اور کہا کہ بلوچستان اور ملک کے دیگر صوبوں کے معاشرے میں انسانی زندگی میں بڑا فرق پایا جاتا ہے اور بلخصوص تعلیم اور دیگر معاشرتی مسائل میں واضح فرق ہے، بلوچستان میں اب تو لوگوں کو بنیادی انسانی ضروریات میسر نہیں ہے تو ملک کے دیگر صوبوں کے نوجوانوں کا نظام زندگی میں کیسے مقابلہ کر سکیں گی ، بااختیار حکمران اب تک مساوی معاشرہ قائم کرنے میں ناکام رہے ہیں، ہونا تو یہ چاہیے کہ ملک بھر میں شہری اور دیہی علاقوں میں یکساں نظام تعلیم اور ترقی اور خوشحالی قائم کی جائے اور مساوی معاشرہ اور انصاف پر مبنی اقدامات کئے جائیں تب ہی کوٹہ سسٹم ختم کرنے کی بات سمجھ میں آتی ہے، فوری طور پر بلوچستان سمیت چھوٹے صوبوں میں ترقی اور خوشحالی کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں اور کوٹہ سسٹم میں مزید 20 سال کی توسیع کو یقینی بنایا جائے، آخر میں آغا حسن بلوچ اور دیگر اراکین کمیٹی کی شدید مخالفت کی وجہ سے بل کو مسترد کر دیا گیا

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں