تحریک عدم اعتماد کے تمام پہلوئوں کا قانونی و آئینی جائزہ لینے کے لئے اسمبلی سیکرٹریٹ نے کارروائی شروع کردی

جمعہ 20 مئی 2022 15:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے خلاف 14 اراکین صوبائی اسمبلی کی دستخطوں سے جمع ہونے والی تحریک عدم اعتماد کے قانونی پہلوئوں کا جائزہ لینے کے لئے اسمبلی سیکرٹریٹ نے کارروائی شروع کردی،بلوچستان اسمبلی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ بدھ 18 مئی کو بلوچستان عوامی پارٹی کے 14 اراکین صوبائی اسمبلی کی دستخطوں سے جمع ہونے والی تحریک عدم اعتماد کے تمام پہلووں کا قانونی و آئینی جائزہ لینے کے لئے اسمبلی سیکرٹریٹ نے کارروائی شروع کردی ہے اور تحریک عدم اعتماد کا تمام پہلووں سے جائزہ لیا جارہا ہے جس کے بعد اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے رولز کے مطابق مزید پیش رفت کی جائیگی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں