کوئٹہ ،میر عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمہوری طریقہ سے ناکام ہوگی، سینیٹر کہدہ بابر

اتوار 22 مئی 2022 22:25

غ*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2022ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر کہدہ بابر نے کہا ہے کہ میر عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمہوری طریقہ سے ناکام ہوگی، اجلاس بلانا بطور وزیر اعلی اور صوبائی پارلیمانی لیڈر قدوس بزنجو کا جمہوری اور آئینی حق ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جام کمال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ جام کمال کہا تھا کہ قدوس بزنجو نے نہ صرف پورے صوبے اور اس کی حکمرانی کو بے حد تباہ کر دیا ہے بلکہ ہماری پارٹی کے لئے بھی ایک بہت ہی بدنامی کا باعث اور اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ شخص اپنے پوشیدہ مقاصد سے بی اے پی کو مزید نقصان پہنچانے کے مشن پر ہے اور BAP کے وزرا اور پارلیمنٹیرینز کو نکالنا چاہتے ہیں۔ جس پر ردعمل دیتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر کہدہ بابر نے کہا کہ بطور وزیر اعلی اور صوبائی پارلیمانی لیڈر قدوس بزنجو کا جمہوری اور آئینی حق ہے اجلاس بلانا، بالکل ویسے ہی جیسا کہ آپ کا حق ہے تحریک عدم اعتماد لانایہ تحریک جمہوری طریقے سے ناکام ہو گی اور میر عبدالقدوس بزنجو کی حکومت مدت پوری کرے گی، کاش آپ صبر کر سکتے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں