خضدار سرکل کے صارفین کے لئے25مئی کو آن لائن کچہری منعقد ہوگی، ترجمان کیسکو

منگل 24 مئی 2022 00:04

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)خضدار سرکل کے صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات کے ازالہ کے لئے25مئی 2022 (بروزبدھ) آن لائن کچہری منعقد ہو گی ۔ صبح10بجے سے دوپہر12 بجے تک صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات ٹیلی فون پر براہ راست سنی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

خضدارسرکل کے صارفین ٹیلیفون نمبر 0812446556 ، موبائل03331022137 ، 03331022179 نمبرزپررابطہ کرکے بجلی سے متعلق مسائل سے آگاہ کرسکتے ہیں ، تمام صارفین بجلی بل اپنے ساتھ رکھیں اورکیسکوحکام کو اپنے بل کاحوالہ نمبربھی بطور ریفرنس ضرورنوٹ کر ائیں ۔

کیسکو خضدار سرکل کے وہ تمام صارفین جن میں مستونگ ،قلات، خضدار،سوراب،وڈھ، کانک، نوشکی، خاران، چاغی دالبندین کے صارفین شامل ہیں ، آن لائن کچہری میں 25مئی 2022 کو اپنی شکایات سے آگاہ کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں