کوئٹہ، کمسن بچے اور 2خواتین سمیت پانچ افراد کی گمشدگی پر آئی جی ایف سی سائوتھ اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کل طلب

پیر 23 مئی 2022 23:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2022ء) بلوچستان ہائی کورٹ نے کمسن بچے اور 2خواتین سمیت پانچ افراد کی گمشدگی پر آئی جی ایف سی سائوتھ اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کو کل طلب کرلیا پیر کے روز بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس جناب جسٹس روزی خان بڑیچ پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے آئینی درخواست کی سماعت کی سماعت کے دوران بینچ نے شاہ بی بی ،بی بی شہزادی، سوراب ،عبدالرحمن اور دو ماہ کے بچے کی گمشدگی پر آئی جی ایف سی سائوتھ اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کو آج 24مئی بروز منگل کونوٹسز جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا ہے بعد ازاں کیس کی سماعت آج تک کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں