محکمہ میں بھرتیوں کے عمل کو خالصتاً شفاف طریقے سے کیا جائے گا تمام ریکیورمنٹس میرٹ کی بنیاد پر ہوں گی ،سیکرٹری مواصلات و تعمیرات روشن علی شیخ

جمعہ 27 مئی 2022 23:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) سیکرٹری مواصلات و تعمیرات روشن علی شیخ نے کہا ہے کہ محکمہ میں بھرتیوں کے عمل کو خالصتاً شفاف طریقے سے کیا جائے گا تمام ریکیورمنٹس میرٹ کی بنیاد پر ہوں گی اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوئی بھی سفارش قابل قبول نہیں ہوگی ان خیالات کا اظہار سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے اپنے آفس میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کی ریکروٹمنٹ کمیٹی کے ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمٰن کھیتران کی واضح ہدایات ہیں کہ صوبے کے تمام محکموں میں بھرتیوں کے عمل میں میرٹ کو اولین ترجیح دی جائے تاکہ بھرتیوں کا عمل صاف و شفاف طریقے ہو۔

(جاری ہے)

لہذا اس حوالے سے کمیٹی ممبران کسی بھی قسم کی کوئی بھی سفارش ملحوظ خاطر میں نہ لائیں۔

صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ صوبے کے دور دراز سے آئے ہوئے درخواست گزاران کے تکالیف کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ میں بھرتیوں کے عمل کو ڈویژنل سطح پر کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے درخواست گزاران محکمے میں بھرتی کے خواہشمند افراد کو زیادہ تکلیف نہ اٹھانی پڑے انہوں نے کہا کہ ریکروٹمنٹ کے حوالے محکمہ میں ایک شکایات سیل قائم جائے گا تاکہ جس بھی درخواست گزار کو بھرتیوں کے حوالے سے کوئی بھی شکایت ہو تو وہ بآسانی اپنی شکایت محکمہ کے شکایت سیل تک پہنچائے صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات روشن علی شیخ نے کہا کہ صوبے میں بے روزگاری ایک اہم مسلہ ہے صوبائی حکومت کی یہ اولین کوشش ہے کہ صوبے میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے مسئلہ پر بہت جلد قابو پایا جائے۔

اس حوالے سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمٰن کھیتران کی واضح ہدایات کی روشنی محکمہ کی خالی آسامیوں کو جلد پر کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں جا رہے ہیں جس سے صوبے میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے مسئلہ پر کافی حد تک قابو پایا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں