ایف سی بلوچستان کا سول انتظامیہ کے ہمراہ پیرکوہ ڈیرہ بگٹی میں ریلیف آپریشن جاری

جمعہ 27 مئی 2022 23:26

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) ایف سی بلوچستان کی جانب سے پیر کوہ اور ملحقہ علاقوں میں سول انتظامیہ کی مدد سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت بلوچستان اور یونیسیف کی میڈیکل ٹیمیں علاقے میں ادویات، حفظان صحت کی کٹس اور دیگر امداد فراہم کر رہی ہیں،4591 مریضوں کو ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس سٹاف نے طبی امداد فراہم کی۔ ہیضے کے 1002 مریضوں کا علاج کیا گیا اور باقی کا مختلف بیماریوں کا علاج کیا گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 91 سے زائد لیب ٹیسٹ کیے گئے۔ مقامی آبادی کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے 140 واٹر باؤزر کام کر رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 54 متاثرہ دیہاتوں میں 632000 لیٹر پانی تقسیم کیا گیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں