دوران مہم میں رہ جانے والے بچوں پر خصوصی توجہ دے کر انہیں ہر صورت پولیو کے قطرے پلائے جائیں ،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ

جمعہ 27 مئی 2022 23:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے کوئٹہ میں جاری سات روزہ قومی انسداد پولیو مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چوتھے دن کی سرگرمیوں اور پیشرفت کا تجزیہ کیا گیا اور مزید بہتری کی تجویز بھی دی گئی اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایچ او کوئٹہ، ڈپٹی ڈی ایچ او کوئٹہ، ضلعی پولیو عملہ اور صوبائی مانیٹرنگ ٹیم نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے متعلقہ آفیسران کو سختی سے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دوران مہم میں رہ جانے والے بچوں پر خصوصی توجہ دے کر انہیں ہر صورت پولیو کے قطرے پلائے جائیں اور ٹیموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے مانیٹرنگ اور سکیورٹی کے نظام کو سخت اور فل پروف بنایا جائے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے پولیو کی ٹیموں کی کارکردگی اور بہتری کے ساتھ ساتھ مہم سے رہ جانے والے بچوں کی کوریج اور انکاری والدین کو قائل کرنے کے لیے حکمت عملی پر زیادہ زور دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں