قلات اور منگچر کے درمیانی علاقہ میں نامعلوم تخریب کاروں نے ٹرانسمیشن لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا

ہفتہ 28 مئی 2022 23:57

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ شب قلات اور منگچر کے درمیانی علاقہ میں نامعلوم تخریب کاروں نے 132kvمنگچر۔قلات ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جسکے نتیجے میں اس ٹرانسمیشن لائن سے منسلک منگچر گرڈ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز علی الصبح گرڈ سسٹم آپریشن (جی ایس او) کی ٹیم نے پیٹرولنگ شروع کی اور مذکورہ جگہ کا تعین کرنے کے بعد قانون نافذ کر نے والے اداروں کو مطلع کیا۔ترجمان نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد مذکورہ ٹاور کی مرمتی ،تنصیب اور بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ترجمان نے یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ بعد ازاں منگچر گرڈ اسٹیشن کو متبادل زرائع سے بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں