حکومتی طاقت کے نشے میں مست ہے، افغان کڈوال عوام کو جبری بے دخلی پر پشتون افغان عوام کی نفرت کا سامنا کرنا پڑیگا ،صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے

۷ بیرونی دشمن کے ساتھ ساتھ وطنی جاسوس کو بھی سرگرم کر کے قوم کو نقصان پہنچانے کے کام پر مامور کر دیا گیا ہے ٌپشتون افغان عوام کو اس وقت ہر طرف سے سنگین مشکلات کا سامنا ہے ،شمولیت کے پروگرام سے خطاب

بدھ 22 نومبر 2023 23:40

+کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2023ء) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے نے کہا کہ حکومتی طاقت کے نشے میں مست تمام کرداروں کو افغان کڈوال عوام کے ساتھ توہین امیز رویے اور جبری بے دخلی کے انسانیت دشمن اقدامات پر پشتون افغان عوام کی نفرت کا سامنا کرنا پڑیگا اور وقت آنے پر ان کا کڑا احتساب ضرور ہوگا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمود مینہ علاقائی یونٹ کے زیر اہتمام حاجی سلطان محمد نورزئی،کلیم اللہ خان اور نور احمدکی سربراہی میں 50 افراد کی پارٹی میں شمولیت کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پشتون افغان عوام کو اس وقت ہر طرف سے سنگین مشکلات کا سامنا ہے اور بیرونی دشمن کے ساتھ ساتھ وطنی جاسوس کو بھی سرگرم کر کے قوم کو نقصان پہنچانے کے کام پر مامور کر دیا گیا ہے اور یہ جاسوس اپنی تنخواہ سے زیادہ کارکردگی دکھانے میں مگن ہے اور ان کو یہ احساس ہی نہیں کہ یہ مشکل وقت بھی گزر جائیگا اور ایک دن ان کو اپنی قوم کی عدالت میں کھڑے ہوکر جواب دینا پڑیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ حالات کا تقاضا یہی ہے کہ پشتون افغان عوام پارٹی کے صفوں میں شامل ہوکر حق و صداقت کی بیانیے کا ساتھ دیں اور اپنے ملت کو قومی غلامی سے نجات دلانے اور مسافرت ، غربت ، بے روزگاری اور پسماندگی سے نکالنے کی جدوجہد میں اپنا کردار ادا کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے عوام کو درپیش مسائل کا حل اتحاد واتفاق اور ایک منظم تنظیم کے قیام میں پوشیدہ ہے جب تک ہم اپنے عوام کو پارٹی کی طرف راغب کر نے ،اپنے صفوں میں منظم کرنے اور سنجیدگی کے ساتھ سیاست کی طرف مائل نہیں کرینگے اس وقت تک تبدیلی کے تمام دعوے خواب کے برابر ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے رہنما اور کارکن ماضی کی طرح اپنے عوام کی بلا رنگ ونسل ، مذہب، فرقہ، بے لوث خدمت کرینگے اور اپنی بساط کے مطابق ان کی امیدوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں