بلو چستا ن میں بارشیں با رسانے والا سسٹم داخل ، کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں مو سلا دھار بارش سے جل تھل ہو گیا

بدھ 27 مارچ 2024 23:19

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) بلو چستا ن میں بارشیں با رسانے والا سسٹم داخل ، کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں مو سلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مغر بی جانب سے بارشیں بر سانے والا سلسلہ بدھ کو بلو چستان میں داخل ہو گیا جس کی وجہ سے ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، سبی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ، قلات اور خضدار میں تیز ہوائوں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مو سلا دھار بارش کا سلسلہ جا ری رہا جس کے بعد نشیبی علا قے زیر آب آگئے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، سبی، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ، قلات اور خضدار میں تیز ہوائوں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم صوبے کے دیگراضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں