ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آباد عبدالحمید تھہیم کی زیر صدارت بلاک شناختی کارڈ کے حوالے سے ایک اجلاس

جمعرات 28 مارچ 2024 16:33

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر نصیر آباد بتول اسدی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آباد عبدالحمید تھہیم کی زیر صدارت بلاک شناختی کارڈ کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں نادرا کے آفیسر، انٹیلیجنٹس اداروں کے نمائندگان سمیت دیگر افیسران شریک تھے ۔اس موقع پر مختلف بلاک شناختی کارڈز کے سائلین پیش ہوئے اور کمیٹی نے متعدد شناختی کارڈ کو فعال کرنے کی سفارشات پیش کیں جبکہ متعدد بلاک شناختی کارڈ کی تحقیقات کروائی جائیں گی تاکہ ان کی شناختی کارڈ کی وجوہات سامنے آسکیں ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عبدالحمید تھہیم نے کہا کہ جائز اور حقیقی افراد کے بلاک شناختی کارڈز کو فعال کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں ،شناختی کارڈ انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے جائز حقدار لوگوں کے کام میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے جن کے کیسز مکمل نہیں ہیں ان کی بحالی کے لیے جلد از جلد اقدامات کیے جائیں یہ فورم بلاک شدہ شناختی کارڈ اور دیگر شناختی درپیش مسائل کے ازالے کے لیے سود مند ہے کوشش کی جائے کہ عوام کے درپیش مسائل حل کرنے کے لیے بہتر سے بہتر اقدامات کیے جائیں ہم کسی کے ساتھ زیادتی ہرگز برداشت نہیں کریں گے اور غیر قانونی طریقے سے شناختی کارڈ بنانے والوں کی بھی کوئی پشت پناہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی دشواریوں کا ازالہ کرنا ہم سب کی ذمہ داریوں میں شامل ہے بہت جلد دوبارہ میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا جن لوگوں کے شناختی کارڈ بلاک ہیں وہ ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں تاکہ اگلے اجلاس میں ان کی درخواستیں زیر سماعت لائی جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں