ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسراستامحمد کامختلف بی ایچ ایوزاور سول ڈسپنسری نوشکی کا دورہ

جمعرات 28 مارچ 2024 23:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسراستامحمد ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی نے پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم شاہجان مینگل کے ہمراہ بی ایچ یو احمد آباد، بی ایچ یو سبی جدید، بی ایچ یو باغ ہیڈ،سول ڈسپنسری نوشکی جدید کا اچانک دورہ کیا ۔دورے کے موقع پر انہوں نے ملازمین کا حاضری رجسٹرڈ چیک کیا عوام کو دی جانے والی طبی سہولیات کے متعلق آگاہی حاصل کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر استا محمد ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام ملازمین اپنی سرکاری امور کی انجام دہی میں کوئی کسر نہ چھوڑیں ان دور دراز علاقوں کی عوام کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کرنا آپ سب کی اولین ذمہ داری ہے کیونکہ ان کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تک رسائی کافی مشکل عمل ہے جس سے مریضوں کو سخت مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ ان طبی مراکز صحت میں لوگوں کو بنیادی طبی سہولیات فراہم کی جائے تمام عملہ اپنی حاضری کو ہر صورت یقینی بنائیں غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ان ملازمین کے خلاف سخت کاروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام مراکز صحت میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے ۔تمام بنیادی مراکز صحت میں صاف ستھرا ماحول نہ صرف آپ کی ذمہ داری ہے بلکہ صحت کے لیے بھی اہم ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی و ڈسٹرکٹ سپورٹس منیجر شاہجہاں مینگل نے کہا کہ آپ کی جانب سے جن مشکلات کے متعلق ہمیں اگاہی فراہم کی گئی ہے ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ ان شکایات کا فوری حل تلاش کیا جائے تاکہ ان اقدامات سے عوام بھی مستفید ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں