ممبر چیف منسٹر بلوچستان معائنہ ٹیم کا بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے اور فیکٹ فائنڈنگ کیلئےمختلف جگہوں کا دورہ

جمعہ 19 اپریل 2024 19:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) ممبر چیف منسٹر بلوچستان معائنہ ٹیم منظور حسین نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے اور فیکٹ فائنڈنگ کیلئے کوئٹہ شہر کے مختلف جگہوں کا دورہ کیا۔ممبر وزیر اعلیٰ بلوچستان معائنہ ٹیم منظور حسین نے مختلف محکموں کے افسران کے ہمراہ شہر کی مختلف جگہوں کا دورہ کیا جن میں سریاب روڈ، گاہی خان لہڑی چوک ،پودگلی چوک ،گوالمنڈی چوک ،نوا کلی زرغون روڈ اور سیٹلائیٹ ٹاؤن سمیت شہر کی مختلف علاقے شامل ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہماری کمیٹی کوئٹہ شہر میں اربن فلڈنگ کی وجوہات کے بارے میں پوچھ گچھ کررہی ہے اسکے علاوہ کمیٹی ان خامیوں کی نشاندہی کرے گی جن کے باعث کوئٹہ شہر میں اربن فلڈنگ ہوئی۔

(جاری ہے)

منظور حسین نے مزید کہا کہ کمیٹی کوئٹہ شہر میں گزشتہ تین سالوں کے دوران سڑکوں اور سیوریج سے متعلق تمام ترقیاتی اسکیموں کا معائنہ کرے گی اور اربن فلڈنگ کو روکنے کے لیے اقدامات بھی تجویز کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی کو متعلقہ محکموں،دفاتر اور افسران کی طرف سے متعلقہ ریکارڈ اور عملے تک مکمل رسائی دی گئی ہے تاکہ ہم ایک جامع فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کر سکیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے 15 اپریلکو کوئٹہ شہر میں بڑے پیمانے پر ہونے والے اربن فلڈنگ اور عوام کو پہنچے والے نقصانات کی تحقیقات کے لئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کردی تھی جس نے اسی روز سے بارش سے ہونے والے نقصانات اور اربن فلڈنگ کے وجوہات کے حوالے سے رپورٹ مرتب کرنا شروع کردیا تھا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں