بلوچستان صوبائی کابینہ کے اراکین کو محکمے الاٹ کردئیے گئے

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:31

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) بلوچستان صوبائی کابینہ کے اراکین کو محکمے الاٹ کردئیے گئے ہیں ۔ ایس اینڈ جی اے ڈی کے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق صوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدی کو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ،صوبائی وزیر میرشعیب نوشیروانی خزانہ ،صوبائی وزیر میر سلیم کھوسہ کو کمیونیکیشن اینڈ ورکس ، صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک کو زراعت ، صوبائی وزیر میر صادق عمرانی کو ایریگیشن ،صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران کو پی ایچ ای ، صوبائی وزیر راحیلہ حمید درانی کو تعلیم ، صوبائی وزیر سردار فیصل جمالی کو صحت ،صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑکو خوراک ،صوبائی وزیر سردار سرفراز چاکر ڈومکی کو لوکل گورنمنٹ ،صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ کو لائیو اسٹاک ڈیری ڈویلپمنٹ ،صوبائی وزیر میر ضیاء اللہ لانگو کو وزارت داخلہ جبکہ میر عاصم کرد گیلو ریونیو کا محکمہ تفویض کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وزیر اعلی کے مشیران کو بھی محکمے تفویض کردئیے گئے ہیں ۔ اعلامیہ کے مطابق علی حسن زہری کو انڈسٹریز ،نسیم الرحمان کو ماحولیات ،بابا غلام رسول عمرانی کو لیبر اور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کو ویمن ڈویلپمنٹ تفویض کئے گئے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں