جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے زیراہتمام ریلی نکالی گئی

منگل 23 اپریل 2024 22:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے زیراہتمام جامعہ بلوچستان سے ایک عظیم الشان ریلی پریس کلب کوئٹہ تک نکالی گئی جبکہ ریلوے ہاکی چوک وزیر علی سیکرٹریٹ، کمیشنر آفس گورنر بلوچستان سیکرٹریٹ جوک پر احتجاجی مظاہرے زیرصدارت پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ منعقد ھوئے، احتجاجی مظاہروں سے پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، شاھ علی بگٹی، نذیر احمد لہڑی، فرید خان اچکزئی، آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے منظور بلوچ، کیمونسٹ پارٹی پاکستان کے صوبائی چئیرمین کامریڈ یحی سلطان، وکلاء کی نمائندگی پر محمد عظیم اچکزئی ایڈوکیٹ، پروفیسر ارسلان شاہ، خان، نعمت اللہ کاکڑ، گل جان کاکڑ، بی ایس او کے ایوب بلوچ، سید شاہ بابر اور حافظ عبدالقیوم نے خطاب کیا مقررین نیکہا کہ اپنی بنیادی حق تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگی کیلئے گذشتہ 45 دنوں سے سراہا احتجاج ہیں اور تیسری بار ہے کے بلوچستان صوبائی اسمبلی،پریس کلب کوئٹہ سمیت شہر کے مختلف چوکوں اور شاہراہوں پراحتجاجی مظاہرے کئے لیکن صوبائی و مرکزی حکومت نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نیکہا کہ آخر کیوں جامعہ بلوچستان و ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ کرام اور ملازمین کے لئے فنڈز جاری نہیں کئے جارہے جبکہ دیگر تمام ڈیپارٹمنٹس کی تنخواہوں اور پنشنز سمیت بونس تنخواہوں کیلئے فنڈز ہمیشہ موجود ھوتے ہیں۔انہوں نیکہا کہ وزیر اعلی بلوچستان اور انکے قائم کردہ پارلیمانی کمیٹی کے ممبران کو اپنے اعلان اور وعدوں پر فوری طور پر عملدرآمد یقینی بنا کر فنڈز جاری کرنا ھوگا۔

۔ مقررین نے یاد دہانی کراتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نواز نے اپنے انتخابی منشور میں تعلیم کے شعبے کیلئے جی ڈی پی کا کم از کم پانچ اور چار فیصد مختص کرنے کا وعدہ کیا تھا، مستقل حل کیلئے لازم ہے کہ آنے والے سالانہ بجٹ میں وعدے کے مطابق تعلیم خاصکر اعلی تعلیمی اداروں کے لئے جی ڈی پی کا پانچ فیصد مختص کریں۔

مظاہرین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کسی صورت اپنے جائز اور بنیادی حقوق سے دستبردار نہیں ہونگے اور ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اعلان کیا کہ بروزِ بدھ 24 اپریل 2024 کو جامعہ بلوچستان کی مین گیٹ کے سامنے احتجاجی کیمپ اور مظاہرہ کیا جائے گا، اس حوالے سے جامعہ بلوچستان کے تمام اساتذہ کرام، آفیسران و ملازمین سے درخواست کی جاتی ہیں کہ وہ اس احتجاجی کیمپ، مظاہرے اور جلسے میں اپنی بھرپور شرکت یقینی بنائیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں