امت مسلمہ کے عظیم رہنما نے ہمیشہ اسلام کی اشاعت کیلئے زندگی صرف کی،عالم اسلام کو قائد جمعیت کے خدمات کا ادراک ہے ،جمعیت علما ء اسلام بلو چستان

منگل 23 اپریل 2024 20:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) جمعیت علما ء اسلام کے صوبائی بیان میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کو رابطہ عالم اسلام کے رکن مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ عالم اسلام کے عظیم رہنما کی کارکردگی کا ادراک اب ہر ایک کو ہوچکا ہے قائد جمعیت نے دین اسلام کی سر بلندی و اشاعت کیلئے اپنی زمدگی صرف کی ہے انکی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ رابطہ عالم اسلام نے انہیں اپنے مرکزی مجلس عاملہ کا رکن مقرر کیاجو جمعیت علما اسلام کیلئے اعزاز ہے وطن عزیز پاکستان کیلئے قائد جمعیت کی خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہے انہوں نے اور انکے جماعت نے ہر طرح سیاسی نقصانات سے بالاتر ہوکر ملک کی ترقی اور امن کو مقدم رکھا ہے اس وقت جب وطن عزیز مشکل اوقات سے گرز رہا تھا جمعیت علما اسلام نے فرنٹ لائن میں خدمات انجام دیں جس کے نتجے میں بیش بہا نقصانات کا سامنا کرنا ہڑا لیکن قائد جمعیت نے مستحکم رہیں کسی بھی نتیجے کا پرا کئے بغیر اپنے موقف پر ڈٹے رہیں حالیہ الیکشن میں جمعیت علما اسلام کے ساتھ بدترین دھانلی کی گئی جس کا مثال ماضی میں نہیں ملتا ہم نے اپنے تحریک کا اغاز کیا ہے جب تک عوامی مینڈیٹ کا احترام نہیں کیا جاتا ہے ہمارا یہ تحریک بتدریج بڑھتا جائے گا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں