خوں آخری قطرہ تک حاضر ہے ایپکا باشعور ممبران کا تنظیم ہے، داد محمد بلوچ

بدھ 24 اپریل 2024 22:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن بلوچستان کے سابق صدر داد محمد بلوچ نے کہاہی کہ میرا ضمیر مطمن ہے ہی کہ میں نے ملازمیں کے حقوق کیلئے قربانی دیکر اپنا فرض بنایا ایپکا کے ممبران نے بلوچستان بھر میں اور زراعت کے دوستوں نے جس طریقے سے عزت افزائی کی انکے احسان زندگی بھر نہیں بھولونگا میرے رگ رگ میں ایپکا بسا ہوا زندگی بھر ایپکا کے ممبران کیلئے میرے خوں آخری قطرہ تک حاضر ہے ایپکا باشعور ممبران کا تنظیم ہے انشااللہ 29 اپریل کو ایپکا بلوچستان کے مجلس عاملہ میں تنظیم کے بہتر مفاد میں اہم فیصلے ہونگے۔

ان خیالات کا اظہار داد محمد بلوچ ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے اعزاز میں دیئے گِے تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب کا انعقاد ایپکا زراعت کیسابق صدر حاجی نورالدین تاجک نے زراعت آفس رانی باغ میں کیا تھا الوداعی تقریب میں ایپکا کوئیٹہ کے ڈویژنل صدر رحمت اللہ زہری جنرل سکریٹری ارباب عبدالخالق لاسی صوبای راہنما حافظ امان اللہ زہری غلام سرور مینگل ایپکا زراعت کے صدر جعفر خان جدون ایگریکلچر ورکر یونین کے صدر عبدالکریم ترین آفیسر ایسوسی ایشن کے سابق صدر شکیل بلوچ اور دیگر ملازمیں نے کثیر تعداد میں شرکت کی مقررین نے داد محمد بلوچ کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوے کہاکہ داد محمد بلوچ نے جدوجہد کے ذریعے لازوال قربانیاں دیکر ٹریڈ یونیز کے تاریخ میں اپنا نام سنہری حروف میں لکھا۔

رہتی دنیا تک ملازمین انکے جدجہد اور قربانیوں نہیں بھلائینگے داد محمد بلوچ کی سرپرستی میں ایپکا کے کارکن اپنے حقوق کے حصول کیلے جدجہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ داد محمد بلوچ نے ملازمین کے حقوق کیلے بلوچستان سمیت اسلام آباد میں جیل کی صعوبتوں پولیس کے آنسو گیس۔شیلنگ۔فائرنگ ناجائز مقدمات ملازمت سے ٹرمینیشن جیسے ہتھکنڈوں کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کیا انکے لازوال قربانیوں سے بھرا کارکردگی ملازمین اور ٹریڈ یونیسٹ کیلئے تاقیامت مشعل راہ ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں