بلوچستان میں 27 اپریل تک موسلادھار بارشوں کا امکان ہے، موسمیاتی مرکز

جمعہ 26 اپریل 2024 23:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) موسمیاتی مرکز نے بلوچستان میں 27 اپریل تک موسلادھار بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے، جس سے بلوچستان کے مقامی ندی نالوں بالخصوص نوشکی، چاغی، خاران، تربت، کیچ، گوادر، آواران، زیارت، پشین، ہرنائی، ژوب، بارکھان، اور نصیر آباد میں اچانک سیلاب آسکتا ہے، تمام متعلقہ حکام اس دوران الرٹ رہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کوئٹہ، نوشکی، پشین، ہرنائی، ژوب، بارکھان، قلات، مستونگ، جھل مگسی، نصیر آباد، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، زیارت، شیرانی اور موسیٰ خیل میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم ابر آلود رہا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں